تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم فضل حمید خان منعقد ہوا

تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم فضل حمید خان منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ناظم اکرام خان کے علاوہ تحصیل کونسل کے مرد و خواتین ممبران اور ٹی ایم اے ، ٹی ایم اے کے افیسرز ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئ شہاب محمد خان ، ایس ایچ او مینگورہ محمد نصیر باچا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی متعلقہ ٹھیکیداروں کے چیک پاس نہ ہونے کیوجہ سے ہے اوپن ٹینڈر اور آکشن کے ذریعے ہم ٹھیکیداروں کو نہیں چن سکتے انہوں نے کہا کہ واسا کی سی ای او کی تعیناتی اہم مسئلہ بن چکی ہے کیونکہ بورڈ چیئرمین اور جی ایم نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے جو قابل تشویش امر ہے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کا فیصلہ 2013 میں ہوا تھا اس وقت تحصیل حکومت نہیں تھی اس میں جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی بھی شامل ہے فضا گٹ پرائیویٹ پارک کے بارے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور ٹی ایم اے کو باؤنڈ کیا جائے گا سبزی منڈی مسئلے میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی اور فریقین کے تحفظات دور کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پر کرپشن کے الزامات لگانے والے کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ ثبوت فراہم کرے بصورت دیگر ہم عدالت جانے کا حق رکھتے ہیں تحصیل کونسل اجلاس میں قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت کی طرف سے 25 فیصد کٹوتی واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تحصیل کونسل اجلاس سے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ بنیادی مسائل حل کئے جائیں کونسلروں کیلئے اعزازیہ دیا جائے ٹریفک نظام درہم برہم ہے واسا کی کارکردگی مایوس کن ہے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے کالجوں کے پرائیوٹائزیشن ظلم کی انتہاء ہے ملیرہ اور ٹائیفائیڈ کی وباء پھیلی ہے ڈینگی کے روک تھام کیلئے صفائی کا نظام بہتر کیا جائے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر شاہد علی خان نے کہا کہ سبزی منڈی منتقلی کا معاملہ سنگین مسئلہ اختیار کر گیا ہے پانچ مہینوں سے ہم کہہ رہے ہیں کہ دونوں فریقین کو آپس میں بٹھا کر مسائل حل کئے جائیں سبزی منڈی کی منتقلی سے قبل مینگورہ شہر کے تحصیل کونسلروں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا اس ضمن میں خصوصی طور پر تحصیل اجلاس بلایا جائے تحصیل کونسل اجلاس سے بونیرے خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، بخت منیر خان ، شوکت علی خان ، حاجی انور خان ، زاہد خان ، اقبال کاکا جی ، علی محمد خان ، گلزاری لعل اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تحصیل کونسل اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ شہاب محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹی ایم اے بابوزئ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے شہر کی صفائی اور خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس ضمن میں تحصیل کونسلر بھی ہمارے ساتھ تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے کھلے ہیں کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجک بیان کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ واسا اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*