عالمی یوم امن کے موقع پر برما میں مسلمانوں پر ظالمانہ وحشیانہ ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات میں پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راٹس کی جانب سے عالمی یوم امن کے موقع پر برما میں مسلمانوں پر ظالمانہ وحشیانہ ظلم کے خلاف سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جس میں انہوں نے برما میں اتحادی اسلامی افواج بھیجنے کا مطالبہ کیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ، پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے مرکزی چیئرمین راجہ لیاقت علی ، سینئر صحافیوں غلام فاروق سپین دادا رحمت علی خان جی، سربراہ قومی امن جرگہ سید انعام الرحمن ، ظفر اللہ خان دولت خیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے نسل کشی پر عالمی دنیا اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے اور برما میں خواتین اور بچوں کو زندہ جلانے کی افسوسناک واقعات سے پاکستان سمیت پورے دنیا کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا برما کے وزیر اعظم ہانگ سانگ سوچی سے فوری طور پر نوبل پرائس واپس لے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے عالمی اتحادی افوج بھیجوائیں جائے تاکہ وہاں پر مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*