سبزی منڈی کی منتقلی پر تمام اڑھتی متفق

سبزی منڈی کے اکثریتی اڑھتیوں کا متفقہ طور پر نیو سبزی منڈی میں میں منتقل ہونے کا اعلان ، اڑھیتوں کے تحفظ اور انکے مفاد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کر لائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ اڑھتیان ایسو سی ایشن سبزی وفروٹ منڈی مینگورہ کے صدر حاجی علی محمد نے اڑھتیوں اور چابڑی فروشوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے جدوجہد برادری کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور برادری کے وسیع تر مفاد کے خاطر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بابوزئی ٹی ایم اے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے نتیجے میں ہم نے نیو سبزی و فروٹ منڈی مینگورہ کو اوڈیگرام منتقل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی اور اب حکومت سے ہونے والے تمام کاروائیوں کے ہم تائید کرتے ہیں ،اجلاس سے جنرل سیکرٹری رحمت علی ، جائنٹ سیکرٹری نواب علی ، چابڑی فروش یونین کے صدر اعتبار گل ، سابقہ صدر حیدر علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ، صدر حاجی علی محمد نے کہا کہ اڑھتیوں کے واحد نمائندہ تنظیم موجودہ ہے جو کوئی بھی اس نام کو استعمال کررہے ہیں ہم ان خبردار کرتے ہیں کہ ہمارا نام استعمال نہ کریں اور آئندہ کیلئے ان عناصر کے ہتھکنڈیوں میں نہیں آئیں گے اور ان کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام فروٹ سبزی منڈی کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں ، اس موقع پر چابڑی فروش یونین کے صدر اعتبار گل اور سابقہ صدر حید رعلی نے حاجی علی محمد کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاپڑی فروش جن کی تعداد ہزاروں میں ہیں صدر حاجی علی محمد جو کہیں گے وہ ہمیں منظور ہوگا اور ہم سب اس پر متفق ہے کہ ہم اوڈیگرام فروٹ و سبزی منڈی موجودہ حالا ت میں موزون جگہ ہے اس موقع پر حاجی علی محمد نے کہا کہ حاجی غلام رسول صدر مرحوم کے وفات کے بعد ہمارا موجودہ کابینہ یہ ہے اس کے علاوہ جو بھی کابینہ ہوگا وہ غیر قانونی ہوگا ، صدر حاجی علی محمد ، نائب صدر نعمان اقبال ، جائنٹ سیکرٹری فضل سبحان ، فنانس سیکرٹری نواب علی ، مجلس عاملہ میں غلام حبیب ، سردار علی ، سجاد ، رحیم شاہ ، سبیح اللہ عرف خان اور محبوب علی شامل ہے ،اخر میں انہوں نے کہ اس عظیم الشان اجلاس کے بعد ان عناصر انکھیں کھولنا چاہیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*