سعودی عرب میں دوران مزدوری فوت ہونیوالے نوجوان شہاب کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

شہاب ولد شیر زادہ سوات سعودی عرب میں محنت مزدوری کیلئے گیا تھا وہاں پر محنت مزدوری کرتا رہا لیکن کئی دن پہلے سعودی عرب میں روڈ اکسیڈنٹ میں شہید ہوگیاعلاقے میں شہاب کے موت کا سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور گھر کے افراد غم سے نڈھال ہوگئے کئے افراد تو غم برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے شہاب ولد شیر زادہ انتہائی شریف النفس انسان تھے ہرایک سے بے حد خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے تھے ۔یہی وجہ تھی کہ انکی جنازے میں علاقے کے عوام کے علاوہ دور دور سے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم شہاب کے مغفرت کیلئے دعائیں مانگی ۔مرحوم کو دفنانے کے بعد علاقے کے عوام نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی عوام جب یہاں سے عرب ممالک میں محنت مزدوری کیلئے جاتے ہیں تو 5 سے6لاکھ روپے قرض وغیرہ سے پورہ کرکے چلے جاتے ہیں لیکن جب یہ غریب آدمی کسی حادثے میں مرجاتے ہیں تو نہ سعودی حکومت کیطرف سے کوئی ریلیف ملتا ہے اور نہ ہی پاکستانی حکومت کیطرف سے لہٰذا ان کیلئے باقاعدہ طور پر قانون بنایا جائے تاکہ غم ذدہ خاندانوں کی دادرسی ہوسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*