بائیوڈی گریڈ یبل شاپنگ بیگزمتعارف کرانے کیلئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام

ضلعی انتظامیہ بونیرنے ضلع میں ماحول کو نقصان پہنچانے والے پلاسٹک بیگز کی جگہ بائیوڈی گریڈ یبل شاپنگ بیگزمتعارف کرانے کیلئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان اور وزیر زکواۃو اوقاف حبیب اللہ تھے جبکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن ظہیر الاسلام خان نے تقریب کی صدارت کی۔ضلع ناظم ڈاکٹر عبید اللہ،ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی ،ضلع نائب ناظم ،تحصیل ناظمین اور منتخب کونسلرزومقامی معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبہ میں ایک منفرد اور موثر مقامی حکومت کا نظام متعارف کرا یاجس کے ذریعے اب تک 80ارب روپے دیہی اور شہری مقامی کونسلوں کے ذریعے خرچ کئے جاچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ مقامی حکومتوں میں صرف 9ارب روپے خرچ کئے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت قریب اور دورکے اضلاع میں یکساں عوامی سہولیات عوام کو گھر پر ہی فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بائیوڈی گریڈیبل شاپنگ بیگزپر دو مراحل میں عمل درآمد کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں دکانداروں میں مفت بیگز تقسیم کئے جائیں گے تاکہ عوام کو ان کی افادیت معلوم ہوجبکہ بعد میں پورے ضلع میں پلاسٹک بیگز پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی جائے گی تاکہ اس موذی خطرے کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا بونیر یقینی بنانے کیلئے ضلع میں سونامی پراجیکٹ کے تحت پندرہ کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*