سوات بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات سے نوازا گیا۔

سوات (پریس ریلیز )ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،انچارج شعبہ تفتیش ،انچارج چوکیات ،تھانہ جات کے محرروں کی کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او سوات کے آفس میں ایک سادہ پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایس پی لوئر سوات خانخیل ،ایس ایچ اوز،انچارج شعبہ تفتیش ،انچارج چوکیات،تھانہ جات کے محررز نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزاء وسزا کے عمل سے نکھار پیداہوا ہے ۔اچھے اخلاق ،بے لوث خدمت سے سرشار ہو کر عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔نوشہرہ پولیس کے ہر اہلکار کی کارکردگی کو باریک بینی سے جانچا جاتا ہے۔جس میں مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں ،اغوا برائے تاوان ،ہوائی فائرنگ ،کرایہ داری ایکٹ،اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی چیک کرنا ، مشتبہ افراد ،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل،جرائم کے خلاف فوری انسدادی کاروائی عمل میں لانا،تھانہ جات اور چوکیات کی صفائی ستھرائی کے اہداف شامل ہوتے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سوات نے ایس ایچ اوز،انچارج شعبہ تفتیش ،انچارج چوکیات،تھانہ جات کے محررزکو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*