ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کا باقاعدہ افتتاح

سوات کے عوام کو سہولت دینے کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔
ڈرائیونگ سکول میں طلباء و طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔طالبات کے لئے فی میل انسٹرکٹرس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(پی ایس پی )
سوات (پریس ریلیز )ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحد محمود(پی ایس پی ) نے ٹر یفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پرڈ ی پی او سوات نے پولیس آفیسرز اورڈرائیونگ سیکھنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ڈرائیونگ سکول سے سوات کے عوام خصوصاوہ نوجوان طبقہ جو ٹریفک قوانین سے لا علم ہے کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔ڈرائیونگ سکول میں طلباء و طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔طالبات کے لئے فی میل انسٹرکٹرس کا بھی بندوبست کیا گیاہے ۔ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے والوں کو جدیدٹیکنالوجی ڈرایؤنگ Simulatorکے مدد سے ڈرائیونگ سکھائی جائیگی اور ان کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک اشارات سے آگاہ کیا جائیگا۔یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کے لئے دوپہر کے بعد کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا۔ڈی پی سوات نے مزید کہا کہ جب سڑکوں پر گاڑیاں چلانے والے تمام ڈرائیورز ٹریفک قوانین سے بخوبی واقف ہونگے تو نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئیگی بلکہ اس سے ٹریفک بلاک اور اور سڑکوں پر رش بھی ختم ہوگا۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں کلاسز کا دورانیہ 21دنوں پر محیط ہوگا جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائیگا جبکہ تمام ڈرائیونگ سیکھنے والوں کو لائیسنس بھی جاری کئے جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*