سوات کے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہے،احمد شاہ خان

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء احمد شاہ خان نے کہاہے کہ جن علاقوں کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،سوات کے نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہے لیکن انکی صحیح طریقے سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،ملک میں امن وامان اور مثبت سرگرمیوں کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدان اباد کئے جائے اور میرٹ کے بنیادوں ملک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کھیل کے میدانوں سرفہرست ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائمند گرین ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لازمی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کھیلوں کیلئے بھی مواقع فراہم کریں اور بچوں پر لازم ہے کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ وہ ایک اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ معاشرے کیلئے ایک مفید اور کارگر فرد بن سکے انہوں نے کہاکہ سوات کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان نواجوانوں کو وہ سہولیات نہیں دی جاسکی جس کے یہ حقدار ہیں انہوں نے ہاسٹل کے طلباء اور سکائی گرین کرکٹ کلب کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی منتخب رکن تو نہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن اور عہدیدار کے حیثیت سے اپ لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میرے دروازے دن رات اپ لوگوں کیلئے کھلے رہیں اور اس سلسلے میں مجھ سے بھی ہوسکے میں کرنے کیلئے تیار رہونگا اور اپنے بچوں کی طرح تم لوگوں کی حوصلہ افزائی کروں گا اس موقع پر احمد شاہ خان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نقد رقم بھی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*