سوات سوشل میڈیا کلب کاآغاز ایک خوش آئند قدم ہے۔

سابق صوبا ئی وزیر جنگلات واجد علی خان نے کہا ہے کہ سوات سوشل میڈیا کلب کاآغاز ایک خوش آئند قدم ہے۔ سوشل میڈیا اپنی جگہ پر اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی وجہ سے بالا حکام ہر وقت باخبر رہتے ہیں اور علاقے کے مسائل میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔ سوات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پہلی دفعہ سوات میں سوشل میڈیاکلب کا افتتاح ہوا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات سلطان ٹاؤر مکانباغ میں سوشل میڈیا کلب کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے رہنما شیر از احمد خان، نثار احمد خان، غلام علی، گوہر علی، ناظم باچا خان آرزو، گنبدمیرہ کے ناظم روزی خان، خورشید شان کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پرصدر رفیع اللہ،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اور علی باچا نے بھی خطاب کیا جب کہ اس مو قع پر کابینہ کے دیگر عہد یدار اور ممبران اور سول سو سا ئٹی سے تعلق رکھنے والے معز زین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے سوات سوشل میڈیا کلب کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو دلی مبارکبادپیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*